ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حریت کے بزرگ رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال

حریت کے بزرگ رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال

Thu, 02 Sep 2021 11:19:18    S.O. News Service

سری نگر، 2؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) حریت کانفرنس (جی) کے سابق سربراہ سید علی شاہ گیلانی کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ بدھ کے روز رات 10:30 بجے انہوں نے سری نگر میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ واضح رہے انہیں سینے میں جکڑن کی شکایت ہوئی جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو ئی اور اسی تکلیف کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔

سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کی خبر کے بعد پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کے ذریعہ غم کا اظہار کیا ۔ محبوبہ مفتی نے کہا ’’گیلانی صاحب کے انتقال کی خبر سے میں غمزدہ ہوں۔ ہم میں زیادہ تر باتوں پر اتفاق نہیں تھا لیکن جس یقین اور مضبوطی کے ساتھ وہ کھڑے رہے میں اس کا احترام کر تی ہوں ۔ اللہ ان کو جنت میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کے تیئں میری ہمدردی ہے۔‘‘

واضح رہے علی شاہ گیلانی لمبے وقت سے بیمار چل رہے تھے اور وہ اپنے حیدرپور کے گھر میں نظر بند تھے۔ گزشتہ سال انہوں نے حریت کانفرنس (جی) کی صدارت سے استعفی کا اعلان کیا تھا۔29 ستمبر 1929 کو ان کی پیدائش ہوئی تھی ۔ شروع میں وہ جماعت اسلامی کشمیر کے رکن تھے لیکن بعد میں انہوں نے تحریک حریت کانفرنس کا قیام کیا تھا ۔ وہ جموں و کشمیر اسمبلی کے سابق رکن بھی تھے۔


Share: